دہشت کے دور کو واپس نہیں آنے دیں گے ، آرمی چیف

123
دہشت کے دور کو واپس نہیں آنے دیں گے ، آرمی چیف
دہشت کے دور کو واپس نہیں آنے دیں گے ، آرمی چیف

اسلام آ باد،راولپنڈی(نمائندہ جسارت+ آئی این پی)سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاویدباجوہ نے کہاہے کہ ہم دہشت کے دور کو واپس آنے کی اجازت نہیں دیں گے ،دیرپا امن کے حصول کیلیے استحکام آپریشنز اور سماجی واقتصادی ترقی پر خصوصی توجہ کاسلسلہ جاری رکھاجائے،وزیرستان و دیگر نئے اضلاع کیلیے یہ آگے بڑھنے اور ترقی کرنے کا وقت ہے۔ آئی ایس پی آرکے مطابق بدھ کو جنرل قمر جاویدباجوہ نے ضلع شمالی وزیرستان کا دورہ کیا،جہاں انہیں ضلعے میں عارضی بے گھر افراد کی بحالی،ترقیاتی
کاموں میں پیش رفت، سرحدی انتظام وسیکورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ۔ آرمی چیف نے عارضی طور پر نقل مکانی کرنے والے افراد کی بحالی کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ دریں اثناآرمی چیف نے فوجی افسروں و جوانوں سے بھی ملاقات کی اورعلاقے میں تعینات فوجی افسروں اور جوانوں کی جرات ،بلند حوصلے ،عزم اور قربانیوں کو سراہا ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ