پاکستان سے تعلقات خراب کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے ،چین

73

بیجنگ(آن لائن)چین نے کہاہے کہ پاکستان کے ساتھ بیجنگ کے تعلقات خراب کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی۔ ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاستی کونسلروانگ ثری نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنر ل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے موقع پر ملاقات کرتے ہوئے ان پر واضح کیا کہ چین اور پاکستان ہر حال میں اپنی سدابہار دوستی کو برقرار رکھیں گے اور اگر دونوں ممالک کے درمیان مزاحمت یا پھر ہم آہنگی میں فقدان پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تو اسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور ایسی ہر کوشش کو ناکام بنا دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان اقتصادی راہداری کے شروع میں تجارت میں اضافے اور غربت میں خاتمے اور عام آدمی کی زندگی آسان بنانے کے لیے تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ