موٹر سائیکل سوار لڑکیوں کی مدد کرنیوالے ڈولفن فورس کے اہلکاروں کی ویڈیو وائرل

252

لاہور: ڈولفن پولیس فورس نے مدد کی اعلیٰ مثال قائم کردی! اس کا عملی مظاہرہ لاہور کے کینال روڈ پر اُس وقت دیکھنے کو ملا جب 2 لڑکیوں کی موٹر سائیکل خراب ہوگئی اور ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے ان کا ہاتھ پکڑ کر منزل پر پہنچا دیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔

کوئی کچھ بھی کہے، لیکن یہ حقیقت ہے کہ مدد کے لیے سب سے پہلے پولیس کو ہی بلایا جاتا ہے اور جب سڑک پر کسی کی مدد کرنا مقصود ہو تو پھر صنفی امتیاز نہیں دیکھا جاتا۔ ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈولفن اہلکاروں نے موٹر سائیکل سوار ایک لڑکی کا ہاتھ پکڑ کر انہیں منزل پر پہنچا دیا۔ سوشل میڈیا پر ڈولفن اہلکاروں کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔

اس حوالے سے ایس پی ڈولفن ندیم کھوکھر کا کہنا ہے کہ لڑکیوں نےخود آواز دے کر پولیس اہلکاروں کو مدد کے لیے بلایا تھا، سرِ راہ کسی کی مدد کرتے وقت صنفی امتیاز نہیں برتا جاتا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ