ٹیکسوں کی وصولی کے لیے بینک برانچیں 29 اور30 ستمبر 2018ء کو کھلی رہیں گی

136

تمام بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہفتہ اور اتوارکو اپنی متعلقہ پرانچیں اس وقت تک کھلی رکھیں، نیشنل بینک

ایس بی پی بی ایس سی کے فیلڈ دفاتر بینکاری تمسکات ، نقد رقوم اپنے کاؤنٹرز پربروز ہفتہ شام6 بجے تک وصول کریں گے

کراچی :حکومتی وصولیوں/ڈیوٹیوں/ٹیکسوں کی وصولی میں سہولت دینے کے لیے فیصلہ کیا گیا ہے کہ نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) کی منظورہ شدہ برانچوں کے ساتھ ساتھ ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن (ایس بی پی بی ایس سی) کے فیلڈ دفاتر29 اور 30 ستمبر 2018ء (یعنی بروز ہفتہ اور اتوار) کو کھلے رہیں گے۔این بی پی کی منظور شدہ برانچیں اور ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن (ایس بی پی بی ایس سی) کے فیلڈ دفاتر بینکاری تمسکات (instruments)اور نقد رقوم اپنے کاؤنٹرز پر29 ستمبر 2018ء (بروز ہفتہ) شام6 بجے تک وصول کریں گے۔ اس مقصد کے لیے نفٹ (NIFT) کی جانب سے سہ پہر4 بجے خصوصی کلیئرنگ کا اہتمام کیا جائے گا۔اسی طرح، صرف حکومتی وصولیوں/ڈیوٹیوں/ٹیکسوں کی وصولی کے لیے این بی پی کی منظورشدہ برانچوں کے ساتھ ساتھ ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن (ایس بی پی بی ایس سی) کے فیلڈ دفاتر30 ستمبر 2018ء (بروز اتوار) رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے۔ اس مقصد کے لیے نفٹ خصوصی کلیئرنگ کا اہتمام شام 6 بجے کرے گا اور این بی پی کی برانچیں اپنے لین دین کی چکتائی (settle) ایس بی پی بی ایس سی کے متعلقہ فیلڈ دفاتر/ہیڈآفس سے اسی دن یعنی 30 ستمبر 2018ء کو رات 10 بجے تک کر سکیں گے۔لہٰذا تمام بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 29 اور 30 ستمبر 2018ء (یعنی ہفتہ اور اتوار) کو اپنی متعلقہ پرانچیں اس وقت تک کھلی رکھیں ، جو نفٹ کی جانب سے مذکورہ اسپیشل کلیئرنگ میں سہولت دینے کے لیے ضروری ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ
mm
قاضی جاوید سینئر کامرس ریپورٹر اور کامرس تجزیہ، تفتیشی، اور تجارتی و صنعتی،معاشی تبصرہ نگار کی حیثیت سے کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔جسارت کے علاوہ نوائے وقت میں ایوان وقت ،اور ایوان کامرس بھی کرتے رہے ہیں ۔ تکبیر،چینل5اور جرءات کراچی میں بھی کامرس رپورٹر اور ریڈیو پاکستان کراچی سے بھی تجارتی،صنعتی اور معاشی تجزیہ کر تے ہیں qazijavaid61@gmail.com