شعبہ صحت میں قائم ادارے اسٹیٹ آف دی آر ٹ ہیں ،مشیر اطلا عا ت

83
صوبائی وزیراطلاعات مرتضیٰ وہاب میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں
صوبائی وزیراطلاعات مرتضیٰ وہاب میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر اطلا عا ت، قا نو ن و اینٹی کرپشن بیرسٹر مر تضیٰ وہا ب نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے صحت کے شعبے میں جو ادارے قائم کیے ہیں وہ اسٹیٹ آف دی آر ٹ ہیں ۔ ان خیالا ت کا اظہا ر انہوں نے انسٹیٹیو ٹ آف فزیکل میڈیسن اینڈ ر ی ہیبلی ٹیشن کے دو ر ے کے مو قع پر میڈیا سے با ت چیت کر تے ہوئے کیا۔انہو ں نے کہا کہ سویلیئن سیکٹر میں معذو ر افرا د کی فزیکل فٹنس اور علا ج کے لیے یہ اپنی نو عیت کا پہلا ادا ر ہ ہے۔مشیر اطلا عا ت نے کہا کہ پاکستان دہشت گر دی کا شکا ر ہے، بم دھما کوں سے متا ثرہ افرا د کے لیے مصنو عی اعضا ء لگا نے کے لیے حکومت سندھ نے 2007ء
میں یہ ادا ر ہ قا ئم کیا تھا جو صر ف ایک عما ر ت پر مشتمل تھا اور آج حکومت سندھ کی کاوشو ں کی بدو لت یہ ادا ر ہ 4 بلڈنگ پر مشتمل ہے، اس طر ح کے جدید ر ی ہیبلی ٹیشن سینٹر بہت جلد تما م اضلا ع میں قا ئم کیے جائیں گے جس کے بعد اس سینٹر پر مریضوں کا رش کم ہو گا کیو نکہ علا ج کے لیے صر ف سندھ سے نہیں بلکہ پو ر ے پاکستا ن سے یہا ں لوگ آتے ہیں اور علا ج کی مد میں مر یضو ں سے فیس بھی نہیں لی جا تی بلکہ مصنو عی اعضا ء بھی مفت لگا ئے جا تے ہیں ۔صو با ئی مشیر نے انسٹیٹیو ٹ کے تما م وا ر ڈز اور تدریسی شعبے کا دورہ کیا ۔صو با ئی مشیر نے او پی ڈی میں مو جو د مریضو ں سے با ت چیت کی اورآٹیزم سیکشن میں فزیکل سر گر میوں میں مصرو ف بچو ں کے ساتھ کچھ وقت گزا را۔صو با ئی مشیر کے ساتھ انسٹیٹیوٹ کی ڈائریکٹر پرو فیسر نبیلہ سو مرو نے انسٹیٹیوٹ کی کا ر کر دگی اور علا ج کے تما م جدید طریقوں سے آگا ہ کیا ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ