مکہ اور مدینہ کے درمیان تیز ترین ٹرین سروس کا افتتاح

255

شاہ سلمان نے سعودی عرب کے مقدس شہروں مکہ اور مدینہ کے درمیان تیز ترین ٹرین سروس کا افتتاح کیا ہے جس کے بعد 450 کلومیٹر کا سفر 300 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طے ہوگا۔

جدہ سے ہوتے ہوئے مکہ سے مدینہ کو جانے والی اس حرمین ایکسپریس لائن میں 35 ٹرینیں شامل ہیں۔

حکام کے مطابق ان میں چھ کروڑ افراد سالانہ سفر کریں گے اور اس کا مقصد حاجیوں اور عمرہ کرنے آنے والے افراد کو ٹریفک کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔اس ٹرین کا کمرشل آغاز آئندہ پیر سے شروع ہو جائے گا۔

دونوں اطراف سے یومیہ آٹھ ٹرینیں چلیں گی اور سال کے آخر تک یہ 12 تک بڑھا دی جائی گی۔

سعودی عرب کے وزیرِ ٹراسنسپورٹ نبی العمودی کا کہنا تھا ’دونوں حرمین کے درمیان سفر مختصر اور آسان ہو جائے گا۔ اس منصوبے سے ریاست کے اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کے جذبے کی عکاسی ہوتی ہے۔‘

حج اور عمرہ کے دوران مسلمان مکہ اور مدینے کے درمیان بس کے ذریعے سفر کرتے ہیں جس میں چھ گھنٹے تک لگ جاتے ہیں اب یہی سفر دو گھنٹے پر محیط ہو جائے گا۔

مکہ کا ریلوے اسٹیشن مسجد الحرام سے چار کلومیٹر کے فاصلہ پر ہے۔ یہاں 20000 مسافروں کو فی گھنٹہ تک سہولت دینے کی گنجائش ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ