آئیڈیاز 2018 نومبر میں ہوگی۔

118

کراچی میں دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018 ، 27 سے 30 نومبر کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگی۔ نمائش میں جدید ٹیکنالوجی کی مصنوعات پیش کی جائیں گی جبکہ انٹرنیشنل ڈیفنس ایگزیبیشن اور سیمینار بھی منعقد کیے جائیں گے۔

دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018 کے لئے سندھ حکومت کے ایم سی کی مدد سے شہر کو خوبصورت بنائے گی۔ 

آئیڈیاز 2018 ، ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائیزیشن (ڈیپو) کے زیرِ اہتمام 27 نومبر سے 30 نومبر تک کراچی ایکسپو سنٹر میں منعقد ہوگی۔

آئیڈیاز 2000 میں پہلی بار منعقد ہونے کے بعد سے اب تک یہ نمائش مینوفیکچرز، مالیاتی ماہرین اوراعلیٰ سطحی پالیسی سازوں کے لیے اہم ہوگئی ہے ، اس نمائش سے پاکستان کے اسٹریٹجک تعلقات کو مزید استحکام ملے گا۔

ہر دو سال بعد منعقد ہونے والی اس نمائش کے انعقاد سے پاک فوج کے تینوں شعبہ جات کو اپنی عسکری قوت نمایاں کرنے کا موقع ملتا ہے۔

دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018 میں انٹرنیشنل ڈیفنس ایگزی بیشن کے ساتھ ساتھ سیمینار بھی منعقد کیے جائیں گے۔ اس موقع پر ثقافتی پروگرامز بھی منعقد کیے جائیں گے اور حکومت اور نجی اداروں کے درمیان تجارتی معاہدے بھی تشکیل دیئے جائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email