ریڈیوپاکستان سمیت قومی اثاثے فروخت نہیں کرنے دینگے‘مریم اورنگزیب

112
اسلام آباد: ریڈیو پاکستان کے ملازمین وزیراعظم ہاؤس کے سامنے احتجاج کررہے ہیں
اسلام آباد: ریڈیو پاکستان کے ملازمین وزیراعظم ہاؤس کے سامنے احتجاج کررہے ہیں

اسلام آباد(صباح نیوز)ن لیگی ترجمان سابق وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پورے ملک کاٹھیکہ اٹھانے کا دعویٰ کرنے والوں سے ایک عمارت نہیں سنبھل رہی۔ ریڈیو پاکستان سمیت قومی اثاثوں کو فروخت نہیں کرنے دیں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ریڈیو پاکستان کے احتجاجی ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کباڑیے کی دکان چلانے
کی اہل نہیں ، انہیں حکومت دے دی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ریڈیو پاکستان سے ملک کے قیام کا تاریخ ساز اعلان ہوا تھا۔ پی ٹی وی اورپارلیمنٹ پر حملہ کرنے والوں کو کیا پتا کہ ریڈیو پاکستان، پارلیمنٹ کی کیا اہمیت ہے؟،یہ ادارے قانون کے تحت بنے ہیں ، انہیں کسی کی منشا اور خواہش کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے،ریڈیو پاکستان کے خلاف حکومتی عزائم پورے نہیں ہونے دیں گے۔ اس کے خلاف پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پرآواز اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اصلاحات کا مطلب قومی اداروں کو لیز ، کرایہ پر دینا یا فروخت کرنا نہیں ہوتا۔ اصلاحات کے لیے گورننس کو ٹھیک ، تخلیقی انداز سے مسائل کا حل نکال کر ادارے اور ملازمین کو فائدہ پہنچایاجاتا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزارت اطلاعات کے تمام اداروں کو مجتمع کیاجائے، سرکاری املاک کو بیچنے اور کرایہ پر دینے کے بجائے جو سرکاری ادارے کرایہ پر ہیں، انہیں ایک جگہ کیاجائے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ