نوازشر یف سے فضل الرحمن کی طویل ملاقات، سیاسی صورتحال پر مشاورت

153
لاہور: سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے جے یو آئی ف کے امیر مولانا فضل الرحمن ملاقات کررہے ہیں
لاہور: سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے جے یو آئی ف کے امیر مولانا فضل الرحمن ملاقات کررہے ہیں

لاہور (آئی این پی) ن لیگ کے قائد نوازشر یف سے جے یو آئی ف کے سر براہ مولانا فضل الر حمن کی 2 گھنٹے سے زائد تک ملاقات ‘پاکستان کی سیاسی صورتحال ‘ ضمنی انتخابات اور آئندہ کی حکمت عملی سمیت دیگر ایشوز کے حوالے سے مشاورت کی گئی ‘اپوزیشن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پرمتحد کر نے کے لیے مختلف آپشنز پر بھی غور۔ ذرائع کے مطابق پیرکے روزنوازشر یف سے مولانا فضل الر حمن نے رائے
ونڈ جاتی امراء میں ملاقات کی اور ان سے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی بھی کی ۔جبکہ ملاقات کے دوران دونوں قائدین نے پاکستان کے سیاسی حالات ‘پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات اورپار لیمنٹ کے اندر اور باہر بھر پور اپوزیشن کے لیے اپوزیشن جماعتوں کو ایک پلیٹ پر متحد کر نے پر غور کیا ۔ امکان ہے کہ اس حوالے سے مولانا فضل الر حمن کی پیپلزپارٹی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے قائدین سے بھی ملاقاتیں ہوں گی ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ