مالدیپ کے صدارتی انتخابات میں اپوزیشن رہنما کی فتح

99
مالدیپ: حزب اختلاف کے سربراہ ابراہیم محمد صالح صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد خوشی سے اچھل رہے ہیں
مالدیپ: حزب اختلاف کے سربراہ ابراہیم محمد صالح صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد خوشی سے اچھل رہے ہیں

مالے (انٹرنیشنل ڈیسک) مالدیپ میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں اپوزیشن امیدوار ابراہیم محمد صالح کامیاب ہوگئے ہیں۔ مبصرین کے مطابق بے ضابطگیوں کے باوجود صدر عبداللہ یامین کی شکست حیران کن ہے۔ یامین نے صدارتی انتخابات میں شکست قبول کر لی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے گزشتہ روز جاری کیے گئے نتائج کے مطابق اپوزیشن امیدوار صالح نے 58.6 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں۔ مالدیپ کی ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما صالح کی کامیابی کے اعلان کے بعد ان کے حمایتی کارکنان ہاتھوں میں زرد جھنڈے تھامے سڑکوں پر جشن مناتے دکھائی دیے۔ دوسری جانب صدر عبداللہ یامین نے انتخابات میں 41.7 فیصد ووٹ حاصل کرکے شکست تسلیم کرلی اور انہوں نے سرکاری ٹیلی وژن پر اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ مالدیپ میں صدارتی انتخابات سے قبل صالح تمام اپوزیشن جماعتوں کی حمایت کے ساتھ صدر یامین کے خلاف مہم چلا رہے تھے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ