سراج الحق نے امیر العظیم کو صوبہ وسطی پنجاب کا عبوری امیر مقرر کردیا

126
لاہور: امیر العظیم جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب کے عبوری امیر کاحلف اٹھا رہے ہیں‘ امیر جماعت اسلامی سراج الحق‘ لیاقت بلوچ ودیگر بھی موجود ہیں
لاہور: امیر العظیم جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب کے عبوری امیر کاحلف اٹھا رہے ہیں‘ امیر جماعت اسلامی سراج الحق‘ لیاقت بلوچ ودیگر بھی موجود ہیں

لاہور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے سابق سیکرٹری اطلاعات و نائب امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب امیر العظیم کو صوبہ وسطی پنجاب کا عبوری امیر مقرر کیاہے ۔ امیر صوبہ پنجاب میاں مقصوداحمد کی مرکز میں منتقلی کے بعد وسطی پنجاب کی صوبائی شوریٰ کےمنصورہ میں منعقدہ اجلاس میں مشاورت سے امیر العظیم کو عبوری امیر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ امیر العظیم نے حلف اٹھا کر اپنی نئی ذمے داریاں سنبھال لی ہیں ۔ سینیٹر سراج الحق نے امیر العظیم سے حلف لیا ۔ تقریب حلف برداری میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ ، نائب امیر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، میاں مقصود احمد اور وسطی پنجاب کی شورٰی کے ارکان نے بھی شرکت کی ۔ امیر العظیم قبل ازیں مرکزی سیکرٹری اطلاعات ، ترجمان جماعت اسلامی ، صوبہ پنجاب کے نائب امیر اور امیر جماعت اسلامی لاہور کی ذمے داریوں پر فائز رہے ہیں ۔ زمانہ طالبعلمی میں امیر العظیم پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ یونین کے صدر اور اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ