آزادی اظہار رائے ذمے داری سے استعمال کی جائے، شاہ محمود قریشی کی ڈچ ہم منصب سے ملاقات

97
نیویارک: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ہالینڈ کے وزیرخارجہ اسٹیف بلوک سے ملاقات کررہے ہیں
نیویارک: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ہالینڈ کے وزیرخارجہ اسٹیف بلوک سے ملاقات کررہے ہیں

نیویارک(صباح نیوز)پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آزادی اظہار رائے کو ذمے داری کے ساتھ استعمال کیا جانا چاہیے۔ہالینڈ کے وزیر خارجہ اسٹیف بلوک سے نیویارک میں ملاقات کے دوران انہوں نے گستاخانہ خاکوں کی روک تھام کے لیے دونوں ممالک کے بروقت اقدامات کو سراہا۔ شاہ محمود قریشی نے دوطرفہ معاشی وتجارتی تعاون اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر بھی زور دیا۔علاوہ ازیں شاہ محمود قریشی نے عالمی بینک کی صدر جم یونگ کم سے ملاقات میں کہا کہ پانی کا مسئلہ ہمارے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے ، اس لیے چاہتے ہیں کہ بھارت کے ساتھ آبی تنازعات کا منصفانہ حل نکالا جائے ۔ میڈیا سے گفتگو میں وزیر خارجہ نے کہا کہ عالمی بینک کی صدر کے ساتھ ملاقات میں مطالبہ کیا ہے کہ بھارت کے ساتھ آبی تنازعات حل کرانے میں کردار اداکریں کیوں کہ ہمارا خطہ تیزی سے پانی کے بحران سے دو چار ہورہا ہے اور مسئلہ حل نہ ہواتو پاکستان اس سے مزید متاثر ہوگا ۔شاہ محمود قریشی کے بقول جم یونگ کم نے وعدہ کیا وہ اس مسئلے کے حل کے لیے مزید کوشش کریں گی ۔

 

Print Friendly, PDF & Email
حصہ