حکومت نے منی بجٹ نہیں بلکہ منی ڈرامہ پیش کیا ہے، آصف علی زرداری

152

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے  شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت نے منی بجٹ نہیں بلکہ منی ڈرامہ پیش کیا ہے۔

کراچی بینکنگ کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے  موقع پر صحافی نے آصف زرداری سے سوال کیا کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات خراب ہوگئے، جس پر آصف زرداری نے کہا کہ اس طرح کے ماحول میں یا اس طرح کی حکومتوں میں تو یہی ہوگا۔

صحافی نے سابق صدر آصف زرداری سے سوال کیا کہ حکومت نے منی بجٹ پیش کیا، اس پر آپ کیا کہیں گے؟ آصف زرداری نے کہا کہ حکومت نے منی بجٹ نہیں، منی ڈرامہ پیش کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ