منی لانڈرنگ کیس: آصف زرداری اور فریال تالپور عدالت میں پیش، سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی

138

کراچی: جعلی اکائونٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کے کیس میں ضمانت پر رہا سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور بینکنگ کورٹ میں پیش ہوگئے۔

واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری، فریال تالپور، انور مجید اور ان کے تینوں بیٹوں سمیت دیگر کی ضمانت پر رہائی کا آج آخری روز ہے۔

تفصیلات کے مطابق بینکنگ کورٹ کراچی میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت شروع ہوئی تو ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے درخواست پر کارروائی کی مخالفت کرتے ہوئےکہا کہ سپریم کورٹ نے اومنی گروپ کے اکائونٹس سے متعلق کسی بھی قسم کا فیصلہ دینے سے روکا ہے جس پر انور مجید کے وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ نے آرڈر جاری کرنے سے منع کیا ہے دلائل دینے سے نہیں۔

اس موقع پر بینکنگ کورٹ کے جج نے کہا کہ پہلے سپریم کورٹ کا حکم نامہ پڑھ لیں اس کے بعد فیصلہ کریں گے۔ جس کے بعد عدالت نے جعلی اکائونٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کے کیس کی سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ