ایسی دنیا کو نہیں مانیں گے جہاں فیصلے بند کمرے میں ہوں، ملالہ یوسفزئی

176

نیو یارک: نوبیل امن انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ ایسی دنیا قبول نہیں جہاں ہمارے مستقبل کے فیصلے بند کمروں میں کیے جاتے ہوں۔

یہ بات ملالہ یوسفزئی نے اقوام متحدہ کے تحت ہونے والے یوتھ 2030 کانفرنس کے شرکاء  سے خطاب میں کہی۔

ملالہ یوسفزئی نے مزید کہا کہ فیصلے ایسے کمروں میں ہوں جہاں ہم داخل نہ ہو سکیں یہ قبول نہیں۔ انہوں نے یوتھ 2030 کانفرنس میں شریک نوجوان لیڈرز کو مبارکباد بھی دی۔سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں ملالہ یوسفزئی نے تقریب میں شریک نوجوانوں رہنمائوں کو خوش آمدید کہا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ