انتخابات میں مبینہ دھاندلی،حکومت کا پرویز خٹک کو تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا سربراہ بنانے کا فیصلہ

138

حکومت نے پرویز خٹک کو انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا سربراہ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیٹی کے معاملے پر وزیر دفاع پرویز خٹک کو تحقیقاتی کمیٹی کا سربراہ بنانے کا فیصلہ کرلیا، پارلیمانی کمیٹی کے ارکان کیلئے مختلف ناموں پر مشاورت جاری رکھتے ہوئے شیریں مزاری، شفقت محمود، علی محمد خان، عامر ڈوگر کے ناموں پر غور کیا گیا۔

مسلم لیگ (ق) کے طارق بشیر چیمہ کے نام پر بھی مشاورت جاری ہےجبکہ(ن) لیگ نے پارلیمانی کمیٹی کیلئے اپنے چار ارکان کے نام فائنل کرتے ہوئے احسن اقبال، رانا تنویر، رانا ثناء اللہ اور مرتضیٰ عباسی کو نامزد کر دیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ