بھارت کیخلاف جنگ میں حصہ لینے کا اعلان

1004

کراچی: کراچی کے تاجروں نے بھارت کیخلاف جنگ میں حصہ لینے کا اعلان کردیا۔تاجروں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان آرمی کے ساتھ ملکر بھارت کو منہ توڑ جواب دینگے،بھارتی آرمی چیف کی دھمکیوں کے بعد تاجروں کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا،

مختلف تاجر تنظیموں ، سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے ہمراہ پاکستان آرمی کے حق میں ریلی نکالنے کا امکان۔ آل پاکستان کنفکنشنری ایسو سی ایشن کے چیئرمین اور اولڈ سٹی ٹریڈرز الائینس کے جنرل سیکریٹری جاوید حاجی عبد اﷲ نے کہا کہ جنگ کی دھمکیاں دینے والا بھارتی آرمی چیف اپنی پہنی ہوئی ٹوپی سنبھال لے پھر دھمکیاں دے اگر بھارت نے کوئی غلطی کی تو اسکے کئی ٹکڑے کر ڈالیں گے ، بھارت اور اسکی گیڈر فوج کسی بھول میں نہ رہے

اگر پنگا لیا تو گھر میں گھس کر مارینگے۔خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی دھمکیاں بھارت کو لے ڈوبیں گی۔ پڑوسی ملک کو یاد رکھنا چاہیئے کہ مسلح افواج اور عوام پاکستان کی طاقت ہے۔ملکی دفاع کو ناقبل تسخیر بنانے کیلئے ملک کا بچہ بچہ جذبہ جہاد سے سرشار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کیخلاف جنگ ہوئی تو بھر پور تعداد میں تاجر اس جنگ میں حصہ لیں گے اورپاکستان کیلئے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کریں گے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ
mm
قاضی جاوید سینئر کامرس ریپورٹر اور کامرس تجزیہ، تفتیشی، اور تجارتی و صنعتی،معاشی تبصرہ نگار کی حیثیت سے کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔جسارت کے علاوہ نوائے وقت میں ایوان وقت ،اور ایوان کامرس بھی کرتے رہے ہیں ۔ تکبیر،چینل5اور جرءات کراچی میں بھی کامرس رپورٹر اور ریڈیو پاکستان کراچی سے بھی تجارتی،صنعتی اور معاشی تجزیہ کر تے ہیں qazijavaid61@gmail.com