گھی ،کوکنگ آئل کی قیمت میں اضافے کا خدشہ

281
گھی اور کوکنگ آئل کے استعمال میں کمی سے فوڈ سیکورٹی کے مسائل بڑھیں گے،شیخ عبدالوحید
کراچی:پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی وی ایم اے) کے چئیرمین شیخ عبدالوحید نے کہا ہے کہ قدرتی گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کے بعد گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں پانچ روپے فی کلو اضافہ ہو جائے گا۔گھی اور خوردنی تیل کے شعبہ کیلئے گیس کی قیمت میں تیس فیصد اضافہ کیا گیا ہے
سولہ کلو کے ٹین میں قیمت میں اسی روپے کا اضافہ ہو گا جس سے غریب عوام متاثر ہو گی اس لئے قومی معیشت کے اس اہم شعبہ کیلئے سوئی گیس کی قیمت میں کیا جانے والا حالیہ اضافہ واپس لیا جائے۔پی وی ایم اے کے چئیرمین شیخ عبدالوحید نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان میں گھی اور خوردنی تیل کی فی کس کھپت پہلے ہی بین الاقوامی اوسط کے مقابلہ میں بہت کم ہے جس میں مہنگائی کے سبب مزید کمی آئے گی جس سے فوڈ سیکورٹی اور صحت عامہ کے مسائل بڑھیں گے۔انھوں نے کہا کہ پیداوار مہنگی ہونے سے ملک میں کھپت کم ہو جائے گی،برامدات متاثر ہوں گی جبکہ درامدات اورسمگلنگ میں اضافہ ہو جائے گا ۔
اشیائے خورد و نوش کی قیمت کو متوازن رکھنے کیلئے دیگر ممالک کی طرح اقدمات کئے جائیں اور حکومت اپنی آمدنی بڑھانے کیلئے اشیائے ضروریہ کے بجائے اشیائے تعیش پر ٹیکس بڑھا ئے۔انھوں نے کہا کہ ملک میں گیس کے ذخائر دریافت کرنے کے بجائے درامد شدہ مہنگی ایل این جی پر انحصار بڑھانے سے کاروباری لاگت بڑھی جبکہ معیشت اور عوام متاثر ہوئی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ
mm
قاضی جاوید سینئر کامرس ریپورٹر اور کامرس تجزیہ، تفتیشی، اور تجارتی و صنعتی،معاشی تبصرہ نگار کی حیثیت سے کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔جسارت کے علاوہ نوائے وقت میں ایوان وقت ،اور ایوان کامرس بھی کرتے رہے ہیں ۔ تکبیر،چینل5اور جرءات کراچی میں بھی کامرس رپورٹر اور ریڈیو پاکستان کراچی سے بھی تجارتی،صنعتی اور معاشی تجزیہ کر تے ہیں qazijavaid61@gmail.com