اخوان المسلمون کے مرشد عام سمیت 88 کارکنوں کو عمر قید

218

مصر کی ایک فوجداری عدالت نے گزشتہ  روز مذہبی جماعت” اخوان المسلمون”  کے زیرحراست مرشد عام محمد بدیع اور جماعت کے 88 دیگر رہنماؤں کو سانحہ  ’العدوہ‘  میں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

خبرکے مطابق ،المنیامیں قائم فوجی عدالت میں یہ مقدمہ  کئی سال سے جاری تھا۔یہ  مقدمہ  14 اگست 2013کو صدر محمد مرسی کی معزولی کےخلاف ’رابعہ العدویہ‘ اور ’النہضہ‘  میدانوں میں جاری دھرنا ختم کرنے کے بعد العدوہ شہر میں پیش آیا۔

21 جون 2014 کو المنیا کی فوجی عدالت نے مرشد عام محمد بدیع سمیت 182 ملزمان کو سزائے موت،4 کو عمر قید اور 496 کو بری کردیا تھا تاہم،11 فروری 2015 کو اپیل کورٹ نےاخوان رہنماؤں کی سزائے موت کالعدم قرار دی تھی۔

 اخوان المسلمون ان تمام الزامات کی تردید کرتےہوئے ریاستی اداروں پر تشدد کا الزام عائد کرتی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ