عمران خان کومنتخب نہیں سلیکٹڈوزیراعظم سمجھتاہوں،اسفند یار

112
لاہور: اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی میاں نواز شریف سے تعزیت کے بعد فاتحہ خوانی کررہے ہیں
لاہور: اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی میاں نواز شریف سے تعزیت کے بعد فاتحہ خوانی کررہے ہیں

لاہور(نمائندہ جسارت)اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا کہ ڈیم الگ اور کالاباغ الگ چیز ہے ،ہم ڈیموں کے خلاف نہیں ،اگرکالاباغ ڈیم کے معاملے پرآرٹیکل6لگایاجاتاہے تولگالیں،ہم مخالفت کریں گے۔میڈیا کے مطابق اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی وفد کے ہمراہ جاتی امراپہنچے جہاں انہوں نے نواز شریف سے ملاقات کی اور ان کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی وفات پر اظہار تعزیت
کیا،ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسفند یار ولی نے کہا کہ میاں صاحب سے سیاسی موضوع پر بات نہیں ہوئی ہم فاتحہ پر جاتے ہیں تو دنیاوی باتیں نہیں کرتے ،بیگم کلثوم نوازکے جنازے میں شریک نہیں ہوسکا،پورے ملک کو کلثوم نواز کے کردار پرفخر ہے،کلثوم نواز نے ڈٹ کر پرویز مشرف کا مقابلہ کیا،ایسی خواتین نے اپنی جدوجہد سے معاشرے میں مخصوص مقام حاصل کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے پوچھیں اختیارات نہیں تو وزیراعظم کیوں بنے، عمران خان کومنتخب وزیراعظم تسلیم نہیں کرتا، سلیکٹڈ وزیر اعظم سمجھتاہوں،میں ہوتا تو اختیارات کے بغیر وزیراعظم نہ بنتا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ