شمالی وزیرستان میں شہید پاک فوج کے جوانوں کی نماز جنازہ ادا

191

شمالی وزیرستان میں شہید جوانوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ روز  شمالی وزیرستان کے علاقوں گرلامی اور سپیرا کنٹر میں آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے مقابلے میں شہید ہونے والے 7 جوانوں کی نمازِ جنازہ راولپنڈی گیریژن میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی شرکت کی۔

 نماز جنازہ کے بعد شہداء کے جسد خاکی کو فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں بھجواد دیا گیا۔ شہداء کی تدفین پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں میں ہوگی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ