سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا،وزیراعظم

175

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، پاکستانی عوام اِس جذبہ کوقدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کے قومی دن کےموقع پر پوری قوم کی جانب سے سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور سعودی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب  کی تعمیر و ترقی اور استحکام ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے، سعودی عرب کی مضبوطی عالم اسلام کی مضبوطی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی عوام مذہب و بھائی چارے کے مضبوط رشتے میں بندھی ہیں،ہر مشکل گھڑی میں سعودی عرب نے پاکستان کا ساتھ دیا،پاکستانی حکومت اور عوام اِس جذبہ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ