حکومت ملک کو اقتصادی تنہائی سے باہر نکالنے کی کوشش کرے

200

چین کے سوا کسی پڑوسی یا علاقائی ملک سے خاطر خواہ تجارت نہیں ہے

جنگ اور جہاد کے بجائے تجارت کے زریعے مسئلہ کشمیر حل کیا جائے

پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ تیز رفتار ترقی کو یقینی بنانے کیلئے ملک کو اقتصادی تنہائی سے باہر نکالنے کی مزید کوششیں کی جائیں۔پاکستان کی چین کے سوا کسی پڑوسی یا علاقائی ملک سے خاطر خواہ تجارت نہیں ہے

کراچی کی بندرگاہ کی حالت زار بین الاقوامی تجارت میں بڑی رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔سی پیک اور گوادر کی بندرگاہ سے بھرپور فائدہ اٹھانے میں ایک دہائی سے زیادہ وقت لگے گا اس لئے ان دونوں منصوبوں پر انحصار کرنے کے بجائے دیگر اقدامات کئے جائیں۔ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اپنے اصولی موقف پر سودے بازی کئے بغیر پڑوسی ممالک تجارت بڑھانے کے آپشن پر غور کر سکتا ہے۔ ایران اور افغانستان سے تعلقات بڑھانے میں امریکہ کا منفی رویہ بھی حائل ہے

بھارت سے تعلقات کشمیر کے مسئلے کی وجہ سے کشیدہ ہیں۔کشمیر کے مسئلے کو جنگ اور جہاد کے زریعے حل کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوئی ہیں اور اب جبکہ دونوں ملک نیوکلئیر پاور بن چکے ہیں جنگ خارج از امکان ہے اس لئے اب اس دیرینہ مسئلے کو تجارت کے زریعے حل کرنے کا سوچا جائے۔اگر بھارت سے تعلقات بہتر بنائے جائیں تو اسے نہ صرف سی پیک میں شمال کیا جا سکتا ہے بلکہ وسط ایشیاء اور ایران سے مستقبل میں لائی جانے والی گیس میں بھی حصہ دار بنایا جا سکتا ہے

جس سے پاکستان کو راہداری کی صورت میں اربوں روپے کا فائدہ ہو گا جبکہ پاکستان اور بھارت کے مابین سالانہ تجارت کا حجم دس ارب ڈالر تک بڑھایا جا سکتا ہے۔سمندر پار ممالک سے درامدات کے بجائے اگر بھارت سے اشیاء منگوائی جائیں تو وہ کم قیمت ہونگی جس کا فائدہ عوام کو پہنچے گا جبکہ امپورٹ بل میں بھی کمی آئے گی۔پاکستان اور بھارت بین الاقوامی منڈی میں ایک دوسرے کے خلاف مسابقت کرنے کے بجائے مل کر کام کریں تو زیادہ فائدے میں رہیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ
mm
قاضی جاوید سینئر کامرس ریپورٹر اور کامرس تجزیہ، تفتیشی، اور تجارتی و صنعتی،معاشی تبصرہ نگار کی حیثیت سے کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔جسارت کے علاوہ نوائے وقت میں ایوان وقت ،اور ایوان کامرس بھی کرتے رہے ہیں ۔ تکبیر،چینل5اور جرءات کراچی میں بھی کامرس رپورٹر اور ریڈیو پاکستان کراچی سے بھی تجارتی،صنعتی اور معاشی تجزیہ کر تے ہیں qazijavaid61@gmail.com