وزیر خارجہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے امریکہ روانہ

141

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا روانہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے علاوہ مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ شاہ محمود قریشی مسئلہ کشمیر سمیت مختلف امور پر بھرپور طریقے سے پاکستان کا موقف بیان کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ روانہ ہوئی ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ