کراچی پریس کلب میں آغا خان یونیورسٹی اسپتال کے تعاون سے امراض قلب کا کیمپ 25ستمبر کولگایا جائے گا۔

132

 کراچی پریس کلب کی ہیلتھ کمیٹی کے زیر اہتمام آغا خان یونیورسٹی اسپتال کے اشتراک سے امراض قلب کا کیمپ 25ستمبربروز منگل 12تاسہہ پہر ساڑھے 3بجے کراچی پریس کلب میں لگایا جائے گا۔

جس میں کراچی پریس کلب کے اراکین اور اْن کے اہل خانہ کے کولیسٹرول ،بلڈ شوگر،کمر سے کولہے کاتناسب،پھیپھڑوں کا فنکشن،ای سی جی،وزن اورقد کی پیمائش سمیت مختلف طبی ٹیسٹ مفت کیے جائیں گے،

امراض قلب کیمپ میں آغا خان یونیورسٹی اسپتال کہ ماہر ڈاکٹرز دل کی صحت سے متعلق صحافیوں کوآگا ہی فراہم کر ینگے۔

ڈاکٹرز کے پینل میں ڈاکٹر صولت فاطمی ، ڈاکٹر زینب صمد،ڈاکٹر یاور سعید اور ڈاکٹر جاوید خان شامل ہونگے۔ 

ماہر ڈاکٹرز کا پینل 12تا سہہ پہر ساڑھے3 بجے تک اپنی خدمات سرانجام دینگے۔

Print Friendly, PDF & Email