طرابلس میں جھڑپیں،حکومت نے عالمی برادری سے مدد مانگ لی

125

لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں جمعے کے روز ایک بار پھر جھڑپوں کا آغاز ہو گیا۔

عرب ٹی وی کے مطابق یہ پُر تشدد واقعات کی حالیہ لہر میں اب تک کی شدید ترین جھڑپیں ہیں۔

دوسری جانب جھڑپوں کو روکنے سے قاصر قومی وفاق کی حکومت نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ جنگ کو روکنے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے زیادہ پُر عزم اقدامات کیے جائیں اور سلامتی کونسل کے سامنے لیبیا میں خون ریز واقعات کی حقیقت آشکارا کی جائے۔

جمعے کے روز حکومت کی صدارتی کونسل کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ “کونسل لیبیا کے شہریوں اور ان کی املاک پر حملوں، تشدد اور دہشت گردی کی تمام تر کارروائیوں کی سختی سے مذمت کرتی ہے۔ کونسل ملک کے تمام شہروں میں میئروں، مشائخ اور عمائدین سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ الزاویہ شہر میں فائر بندی کے معاہدے پر عمل درامد کے لیے مزید کوششیں کریں اور تمام اطراف پر اس کی پاسداری کے لیے دباؤ ڈالیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ