شیخ رشید کا ریلوے ہیڈ کوارٹر کو 60 روز میں کراچی منتقل کرنے اعلان 

216

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ آئندہ 60 روز میں ریلوے ہیڈ کوارٹر کراچی منتقل کردیا جائے گا۔

ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےوزیر ریلوے نے نوازشریف اینڈ پارٹی خرانہ لوٹ کر چلے گئے، ملک کو روزانہ 6 ارب کا سود ادا کرنا پڑتا ہے،ریلوے کو بھی اس وقت ارب روپے خسارے کا سامنا ہے اور قومی ادارے پر 25 ارب روپے کا قرضہ ہے، اس ادارے کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے بہت سے اہم فیصلے کرنا ہوں گے، سب سے پہلے اس میں افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنا ہے جس کیلئے وزیر اعظم عمران خان کو سمری بھیج دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے میں  23 ہزار افراد درکار ہیں تاہم فوری طور پر 10 ہزار ملازمین کو بھرتی کرنے کی سمری وزیراعظم کو بھیجی ہے جب کہ وزیراعظم  سے تمام ریل ملازمین کا ایک گریڈ بڑھانے کی درخواست بھی کی ہے۔

وزیرریلوے نے کہا کہ لاہور اورکراچی میں چند قیمتی پلاٹ فروخت کرنے کی خواہش ہے،اس سے ریلوے اپنے پاؤں پرکھڑا ہوسکے گا، کراچی ریلوے اکنامی کے لیے شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے ریلوے ہیڈکوارٹرز کو 60 روز میں کراچی منتقل کر رہے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ 7ریلوے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں ریزرویشن کے اوقات 4 گھنٹے بڑھا کر رات 12 بجے تک کردیے ہیں۔ملتان ، سکھر ، کراچی ، راولپنڈی ، لاہور کے ریزرویشن کے اوقات رات12 بجے تک ہوں گے، اور 30 دسمبر تک ریلوے کی ریزرویشن کے اوقات 24 گھنٹے کردیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تین نئی ٹرینیں شروع کی جارہی ہیں، پہلی ٹرین یکم اکتوبر کو فیصل آباد ایکسپریس کے نام سے  لاہور فیصل آباد کے درمیان نان اسٹاپ چلے گی،دوسری ٹرین موئن جو دڑو ایکسپریس  16 اکتوبر سے چلائی جائے گی، اور یہ ٹرین لاڑکانہ ، سیہون شریف اور جامشورو تک چلے گی، جبکہ تیسری ٹرین روہی ایکسپریس 16 اکبوترسے پنوں عاقل ،گھوٹکی اورصادق آباد چلے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ریلوے میں مال گاڑیوں کی تعداد میں بھی نمایاں اضافہ کیا جائیگا، محکمے میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے مانیٹرنگ کمیٹی بھی  قائم کردی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ