ڈیل ہوگی نہ ڈھیل، نواز شریف کا ٹھکانہ جیل ہی ہے، فواد چودھری

251
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری پریس کانفرنس کررہے ہیں
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری پریس کانفرنس کررہے ہیں

اسلام آباد(خبرایجنسیاں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ڈیل ہوگی نہ ڈھیل ہوگی اور نواز شریف کو وہیں پہنچایا جائے گا جہاں کچھ دن پہلے تھے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا جیل آنا جانا لگا رہے گا، لوگ سوال کرتے تھے کہ نوازشریف کو ای سی ایل میں کیوں ڈالا؟ کل وہ نکلتے اور باہر چلے جاتے تو کہاں ڈھونڈتے؟ نوازشریف اور مریم کو ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ان کا کہنا تھا
کہ لوگوں کو معلوم ہے عمران خان ڈیل کے قائل نہیں ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ نواز شریف خاندان سے ہماری کوئی ذاتی دشمنی تو نہیں، انہوں نیہماری جائدا قبضہ نہیں کیا۔فواد چودھری نے کہا کہ جو کہتے ہیں ڈیل ہوئی ہے وہ سعودی عرب اور نوازشریف کے تعلقات سے لاعلم ہیں، الزام لگانے والوں کو اندازہ ہی نہیں، سعودی عرب کے ولی عہد کرپشن کے خلاف تحریک کے سرخیل ہیں، وہ کیسے کہہ سکتے ہیں پاکستان میں کسی کرپٹ کو چھوڑ دیاجائے، نوازشریف اتنے اہم نہیں ہیں کہ سعودی عرب ان کے لیے بات کرے ۔ان کا کہنا تھا کہ نیب آزاد ادارہ ہے ، اسے ہم کنٹرول نہیں کرتے جب کہ نوازشریف کی رہائی کے لیے کسی ملک نے نہیں کہا، پاکستان کی عدالتیں مکمل آزاد ہیں، سوال یہ ہے چھوٹے چور کے لیے علیحدہ اور بڑے چور کے لیے علیحدہ نظام ہے،بس اسے تبدیل کرنا پڑے گا۔فواد چودھری نے کہا کہ نواز شریف کی ضمانت ہوئی ہے کیس ختم نہیں ہوا، نواز شریف مقدمے میں جو خامیاں ہیں انہیں ختم کریں گے، اہم بات یہ نہیں ہے کہ نواز شریف 6 مہینے سال ،2 یا 3سال جیل میں رہیں، اہم بات یہ ہے کہ جو خزانہ وہ لوٹ کر لے گئے اسے واپس لایا جائے۔وزیراطلاعات نے کہا کہ ہم اسحاق ڈار، حسن نواز اور حسین نواز کو پاکستان سے باہر نہیں رہنے دیں گے، پاکستان اور برطانیہ میں تحویل مجرمان کے معاہدے سے اس اقدام کوتقویت ملے گی، نواز شریف اور دیگر لوگوں نے جو جائداد باہر بنائی ہے انہیں پاکستان واپس لایاجائے، ان کے پاس پاکستان کے لوگوں کا پیسا ہے ، وزیراعظم کے خصوصی معاون کے طور پر شہزاد اکبر کو لوٹی ہوئی دولت لانے کا ٹاسک دیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ