بلدیاتی اداروں کواپنے پیروں پرکھڑاکریں گے‘سعیدغنی

39
کے ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے)کے چیئرمین عبدالمتین شیخ و دیگر وزیر بلدیات سندھ سعید غنی سے ملاقات کر رہے ہیں

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی سمیت محکمہ بلدیات کے تمام اداروں کو ان کے پیروں پر کھڑا کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ ماسٹر پلان کے حوالے سے مکمل تحقیقات کرکے اسے دوبارہ کے ڈی اے میں شامل کرنے کے حوالے سے غور کیا جارہا ہے اور جلد ہی اس پر فیصلہ کرلیا جائے گا۔ کے ڈی اے کو مالی طور پر مستحکم کرنے کے حوالے سے آج مکمل بریفنگ لی ہے اور جلد ہی گورننگ باڈی کا اجلاس طلب کرکے مزید منصوبوں کی منظوری دی جائے گی اور ان کے دیگر مسائل کا حل نکالا جائے گا۔ صوبائی وزیر بلدیات نے کے ڈی اے کے دفتر میں اپنے وزیر کا قلمدان سنبھالنے کے بعد پہلے بار تفصیلی بریفنگ لی، وزیر بلدیات کے ہمراہ سیکرٹری بلدیات خالد حیدر شاہ موجود تھے۔ اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے سمیع صدیقی، سیکرٹری کے ڈی اے فضیل بخاری اور تمام ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹرز نے صوبائی وزیر کو مکمل بریفنگ دی اور انہیں درپیش مسائل، فنڈز اور رونیو میں ہونے والی کمی کے اسباب سمیت کے ڈی اے کے تحت کی جانے والی کارروائیوں اور اقدامات سے آگاہ کیا۔ دو گھنٹے سے زائد چلنے والے اجلاس کے دوران صوبائی وزیر بلدیات نے کے ڈی اے کے بجٹ، اخراجات، ملازمین، زمینوں کے ریکارڈ، آمدنی کے ذرائع اور انہیں درپیش مسائل سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ