بھارت نے وزیر اعظم عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش قبول کرلی

176

بھارت نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی مزاکرات کی پیشکش قبول کرلی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ رویش کمار نے بریفنگ میں بتایا کہ بھارت نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی پیشکش قبول کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ بھا رتی وزیر خا رجہ سشماسوراج پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور بھارتی ہم منصب سشما سوراج کے درمیان ملاقات 27 ستمبر کو نیویارک میں ہوگی۔

رویش کمار کا کہنا تھا کہ ملاقات کا ایجنڈا طے نہیں ہوا ہے، ہم نے صرف ملاقات کی حامی بھری ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس ملاقات میں بھارت کی پاکستان کے حوالے سے پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی اور نا ہی اس ملاقات کا مطلب دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی بحالی ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بھارتی حکومت کو خط لکھ کر تجویز دی گئی تھی کہ اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات ایک بہتر عمل ہوگا، دونوں مما لک کو مذاکرات کا عمل بحال کرنا ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ