وزیر اعظم عمران خان کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات

269

وزیر اعظم عمران خان نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان سےملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

وزیر اعظم عمران خان نے سعودی فرمانرواشاہ سلمان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی ، وزیر خزانہ اسد عمر ، وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔

وزیر اعظم عمران خان کو شاہی محل آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور دو نوں مما لک کے ترا نوں کی دھنیں پیش کی گئیں۔ ملاقات میں تجارت ، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی گئی۔ اس دوران مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد بھی موجود تھے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ