نیب کا شریف فیملی کی سزا معطلی کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

192

قومی احتساب بیورو ( نیب )نے شریف فیملی کی سزا معطلی کے ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کرلیا۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس کے دوران نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کی سزا معطلی کے خلاف اعلی عدالت میں جانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل اور سینئر افسران نے شرکت کی۔ نیب حکام کے مطابق اسلام ہائیکورٹ کی فیصلے سے متعلق مصدقہ نقل آنے کے بعد اپیل سپریم کورٹ میں دائر کی جائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ