کراچی کے سرکاری اسکولوں میں ٹیچرز کی کمی کو دور کیا جائے سیدہ سونیا منور

138

اساتذہ کی شدید کمی کے باعث طلباء کی تعداد میں مسلسل کمی ہوتی جارہی ہے

شاہ فیصل کالونی ،کورنگی،لانڈھی اور ایسے ہی دیگر مضافاتی علاقوں کے اسکولوں میں دس دس سال سے ٹیچرزکی کمی ہے 

کراچی:ینگسٹ آئی ٹی ایکسپورٹ سیدہ سونیا منور نے کہا ہے کہ کراچی کے سرکاری اسکولوں میں ٹیچرز کی کمی کو دور کیا جائے انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی شدید کمی کے باعث طلباء کی تعداد میں مسلسل کمی ہوتی جارہی ہے جبکہ شاہ فیصل کالونی ،کورنگی،لانڈھی اور ایسے ہی دیگر مضافاتی علاقوں کے اسکولوں میں دس دس سال سے سبجیکٹ ٹیچرز اور اسٹاف کی کمی ہے

سیدہ سیدہ سونیا منور نے کہا کہ اسکول کی ہیڈ مسٹریس یا ہیڈ ماسٹر متعلقہ اعلیٰ افسران کو اسکولوں میں ٹیچرز اور دیگر اسٹاف کی کمی کے بارے میں سینکڑوں مرتبہ تحریری شکایات کرتے رہے ہیں مگر صرف ماہانہ میٹنگز میں اسکول سربراہوں کو تسلیاں دینے اور وعدے کرنے کے باوجود اسکولوں کے مسائل حل نہیں کئے جاتے انہوں نے کہا کہ ایسے بھی بہت سے اسکول ہیں جہاں لیڈی ٹیچرز اسٹاف تعینات ہونے کے باوجود اسکولوں سے غیر حاضر رہتا ہے

جس سے طلباء کی تعلیم کا شدیدنقصان ہورہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اکثر والدین اپنے بچوں کو سرکاری اسکولوں میں داخل کرانے کے بجائے نجی تعلیمی اداروں میں پڑھوانا پسند کرتے ہیں سیدہ سونیا منور نے کہا کہ جبکہ بعض اسکولوں میں طلباء کی کمی کی وجہ سے ایک ہی اسکول کی عمارت میں کئی کئی اسکول شفٹ کردیئے گئے ہیں جس کو کیمپس کا نام دے دیاجاتا ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں کرپشن کی وجہ سفارش پر بھرتی ہونے والے ٹیچرز اور دیگر عملہ ہے یااندرون سندھ کے ٹیچرز اور اسٹاف ہے جنہوں نے سیاسی وابستگیوں کی وجہ سے تعلیم کا بیڑا غرق کردیا ہے سیدہ سونیا منور نے کہا کہ محکمہ تعلیم سے کرپشن کے خاتمے کیلئے اینٹی کرپشن اور نیب کو خصو صی توجہ دینی چاہئے تا کہ محکمہ تعلیم سے کالی بھیڑوں کا خاتمہ کر کے تعلیم کے معیار کو بلندکیا جا سکے
جبکہ بعض اسکول میں موجودپانی کے کنکشن بھی اسکول سے تجاوزات میں لے لیا گیا ہے جبکہ بہت سے

Print Friendly, PDF & Email
حصہ
mm
قاضی جاوید سینئر کامرس ریپورٹر اور کامرس تجزیہ، تفتیشی، اور تجارتی و صنعتی،معاشی تبصرہ نگار کی حیثیت سے کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔جسارت کے علاوہ نوائے وقت میں ایوان وقت ،اور ایوان کامرس بھی کرتے رہے ہیں ۔ تکبیر،چینل5اور جرءات کراچی میں بھی کامرس رپورٹر اور ریڈیو پاکستان کراچی سے بھی تجارتی،صنعتی اور معاشی تجزیہ کر تے ہیں qazijavaid61@gmail.com