آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی ہم منصب کی ملاقات

122
بیجنگ: پاک فوج کے سربراہ گارڈ آف آرنر کا معائنہ کررہے ہیں
بیجنگ: پاک فوج کے سربراہ گارڈ آف آرنر کا معائنہ کررہے ہیں

راولپنڈی( آن لائن ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی ہم منصب نے ملاقات کی ہے جس میں خطے کی سیکورٹی ،پاک چین اقتصادی راہداری اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دورہ چین کے دوران پیپلز لبریشن آرمی چین کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور چینی مسلح افواج کے سربراہ جنرل ہان ویگو سے ملاقات کی۔ پیپلز لبریشن آرمی چین کے سربراہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاک فوج نے بے پناہ مہارت کا مظاہرہ کیا ۔انہوں نے پاک فوج کی کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ چین دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے تجربے سے استفادے کا خواہاں ہے۔ سی پیک کے لیے بھی پاک فوج کی سیکورٹی کا معیار قابل تعریف ہے۔ چینی آرمی چیف نے دو طرفہ تعاون کے مزید فروغ کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ دونوں ممالک کی مسلح افواج میں تعاون بڑھایا جا سکتا ہے ۔ آرمی چیف آج منگل کو وائس چیئر مین سینٹرل ملٹری کمیشن سے ملاقات کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ