ایتھنز: ایرانی سفارتخانے پر دھاوا مظاہرین نے شیشے توڑے‘ نعرے لکھ دیے

84
ایتھنز: ایرانی سفارت خانے کی کھڑکی کو پہنچنے والا نقصان واضح دیکھا جاسکتا ہے
ایتھنز: ایرانی سفارت خانے کی کھڑکی کو پہنچنے والا نقصان واضح دیکھا جاسکتا ہے

ایتھنز (انٹرنیشنل ڈیسک) یونانی دارالحکومت ایتھنز میں ایک شدت پسند گروہ نے ایرانی سفارت خانے پر حملہ کردیا۔ مقامی پولیس کے مطابق مظاہرین نے ایران میں کرد آبادی کے ساتھ خصوصی سلوک روا رکھے جانے پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے عمارت کے شیشے توڑ دیے اور سرخ رنگ سے دیواروں پر نعرے تحریر کردیے۔ بین الاقوامی خبررساں اداروں کی رپورٹ مطابق حملے میں گروہ کے 10 افراد نے حصہ لیا، جو آہنی سلاخوں سے لیس تھے، تاہم واقعے میں کسی بھی شخص کے زخمی ہونے کی طالاع نہیں ملی۔ واضح رہے کہ ہفتے کے روز فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں بھی ایرانی سفارت خانے کی عمارت کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ