طوفان منگ کھوٹ ہانگ کانگ سے ٹکراگیا‘ چین میں 30لاکھ بے گھر

109
فلپائن: طوفان اور بارش کے نتیجے میں تودوں تلے دب جانے والے شہریوں کی تلاش کا کام جاری ہے‘ واقعے میں 32 افراد لاپتا ہوئے
فلپائن: طوفان اور بارش کے نتیجے میں تودوں تلے دب جانے والے شہریوں کی تلاش کا کام جاری ہے‘ واقعے میں 32 افراد لاپتا ہوئے

بنکاک (انٹرنیشنل ڈیسک) طاقتور طوفان منگ کھوٹ فلپائن اور چین کے بعد ہانگ کانگ سے ٹکراگیا۔ طوفان کے زیر اثر فلپائن، چین اور ہانگ کانگ میں مجموعی طور 69افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ہانگ کانگ میں حادثات کی نگراں تنظیم کے مطابق تیز بارش اور طوفانی ہواؤں نے شہرکے نظام کو درہم برہم کردیا۔ مقامی حکام نے لوگوں سے اپیل کی تھی کہ وہ طوفان کے دوران ہانگ کانگ کی ساحلی پٹی وکٹوریاہاربر سے دور رہیں، کیوں کہ وہاں 3 میٹر تک بلند لہریں ساحل سے ٹکرانے کا خدشہ ہے۔ ہانگ کانگ کے ساحل کے ساتھ واقع کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے، جب کہ بے شمار درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔ ہانگ کانگ کے وزیر برائے سیکورٹی جان لی کاچیو نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مشکل حالات سے نمٹنے کے لیے انتظامات کرلیں۔ طوفان کے پیش نظر ہانگ کانگ اور نزدیکی چینی شہروں میں سیکڑوں پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ بنکاک کے شمال میں واقع چین کے جنوبی علاقوں میں 30لاکھ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ