پسماندہ طبقے کو سہارا دینامخیر حضرات کی ذمے داری ہے‘الخدمت فاؤنڈیشن

170
کراچی: الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کی جنرل کونسل سے راؤ محمد ظفر خطاب کررہے ہیں‘ ڈاکٹر تبسم جعفری اور نسیم انصاری بھی موجود ہیں
کراچی: الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کی جنرل کونسل سے راؤ محمد ظفر خطاب کررہے ہیں‘ ڈاکٹر تبسم جعفری اور نسیم انصاری بھی موجود ہیں

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کی جنرل کونسل کا اجلاس مقامی ہال ہوا ۔جس میں الخدمت کے ضلعی صدور نے گزشتہ ششماہی کی کارکردگی رپورٹ اور آئندہ سال کی منصوبہ بندی پیش کی۔تقریب کے مہمان خصوصی صدر الخدمت پنجاب راؤ محمد ظفر تھے۔ صدر الخدمت فاؤنڈیشن سندھ ڈاکٹر تبسم جعفری نے اپنے خطاب میں کہا کہ پسماندہ طبقے کو سہارا دینامخیر حضرات کی ذمے داری ہے، دین اسلام نے خدمتِ انسا نیت کو عظیم عبا دت قرار دیا ہے۔ مومن اللہ تعالیٰ کی محبت کی وجہ سے مسکین ، یتیم اور قیدی کو کھا نا کھلاتاہے اورانہیں دھتکارنا مشرکین کا عمل ہے ،روزگار فراہم کرنا بھی ہنر مندمستحق کی
بہترین مدد ہے، تعلیم وصحت اور صاف پانی کی فراہمی صدقہ جاریہ ہے۔راؤ محمد ظفر ،جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی سندھ ممتا ز حسین سہتو، نائب امیر جماعت اسلامی سندھ حافظ نصر اللہ عزیز و دیگر مقرین نے اپنے خطاب میں کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے پر خلوص ذمے داران اور کارکنان کا ہی جذبہ ہے کہ الخدمت کے مختلف شعبوں سے ہر سال لاکھوں افراد کی دکھ درد اور پریشانی دور ہوتی ہے ، ضرورت اس بات کی ہے کہ اللہ کی خاطر اللہ کی مخلوق سے محبت کرنے والے لوگوں کو قافلے میں شامل کیا جائے ۔ انسانیت کی خدمت غریب، یتیم، مسکین،بیواؤں کے ساتھ غریب پروری کرنے کی ہدایت ہمیں نبی کریم ؐکی تعلیمات سے ملتی ہے، الخدمت اسی مشن کولے کرپورے ملک میں پڑھے لکھے نوجوانوں کومتحرک کررہی ہے۔سہیل احمد نے حاضرین کو بتایا عید الفطر اور عید الاضحی پر سندھ کے مستحقین میں راشن، افطار، فطرہ ،تحائف اور قربانی کا گوشت تقسیم کرکے خوشیومیں شریک کیاگیا ہے ،انہوں نے بتایا کہ ماہ جولائی میں یتیم بچوں کے لیے ڈریم ورلڈ میں فن گالا کا انعقاد کیاگیا۔سندھ کی جامعات کے طلبہ اور الخدمت کے زیر کفالت بچوں نے جشن آزادی پر بھر پورشجر کاری مہم چلائی۔ روزگار کی فراہمی اور معذوروں میں وہیل چیئر کی تقسیم جاری ہے، تھر سمیت سندھ کے متعدد اضلاع میں فراہمی آب کے منصوبوں پر کام ہورہاہے، یتیم بچوں کی ان کے گھروں پر کفالت، رہائشی منصوبے آغوش کی تعمیر، سکھر میں میڈیکل سینٹر کے لیے مخیر حضرات سے رابطے جاری ہیں۔ تقریب میں نائب صدر سندھ سید محمد یونس، نائب صدر انجینئرعمر فاروق، ڈپٹی سیکرٹری نسیم انصاری و دیگر ذمے داران نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر ضلع صدور کو نمایاں کارکردگی پر سرٹیفکیٹ اور شیلڈ زپیش کی گئیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ