میانوالی کے قریب ٹرین حادثہ ، 22 افراد زخمی ، آمدورفت معطل

190
اٹک: میانوالی کے قریب خوشحال خان ایکسپریس حادثے کے بعد امدادی سرگرمیاں جاری ہیں
اٹک: میانوالی کے قریب خوشحال خان ایکسپریس حادثے کے بعد امدادی سرگرمیاں جاری ہیں

میانوالی (صباح نیوز) خوشحال خان ایکسپریس کی 9 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جس کے باعث 22 مسافر زخمی ہوگئے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق خوشحال خان ایکسپریس کراچی سے براستہ میانوالی، اٹک پشاور جا رہی تھی کہ سوہان برج اور مکھڈ اسٹیشن کے درمیان جنڈ کے قریب پہنچنے پر اس کی 9 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق ٹرین حادثے کے نتیجے میں مجموعی طور پر 22 مسافر زخمی بھی ہوئے، حادثے کے باعث ریلوے ٹریک کو بند کردیا گیا جس کے بعد کندیاں پنڈی سیکشن پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہے۔ ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ کندیاں جنکشن سے امدادی ٹرین حادثے کی جگہ روانہ کردی
گئیں۔ذرائع کے مطابق حادثہ صبح سویرے پیش آیا اور امداد کے لیے ریلوے حکام دیر تک نہ پہنچ سکے، حادثے کا شکار ٹرین کے مسافروں کو زخمی حالت میں شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑ ا۔ دوسری جانب ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت بھی معطل ہو گئی ہے، ہزاروں مسافر منزل پر پہنچنے کی بجائے حبس کے موسم میں انتظار کی سولی پر لٹکے ہوئے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ