جاپان کی آدھی آبادی بوڑھی ہورہی ہے

184

جاپان میں پہلی دفعہ 70 اور اس سے زائد عمر کے افراد کی آبادی 20 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔

کویوڈو خبر رساں ایجنسی کی طرف سے جاپان کی وزارت داخلہ اور وزارت مواصلات کے حوالے سے شائع کردہ خبر کے مطابق ملک میں 70 اور اس سے زائد عمر کے افراد کی کُل تعداد 26.18 ملین تک پہنچ گئی ہے اور یہ گروپ کُل آبادی کا 20.7 فیصد ہے۔

بتدریج بوڑھے ہوتے ہوئے ملک میں یہ شرح گذشتہ سال 19.9 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 65 سال کی عورتوں ا ور مردوں کی کُل تعداد ایک سال قبل کے مقابلے میں 4 لاکھ 40 ہزار افراد کے اضافے کے ساتھ 35.57 ملین تک پہنچ گئی ہے جو ملک کی کُل آبادی کا 28.1 فیصد ہے۔

جاپان میں 65 اور اس سے زائد عمر کی عورتوں کی تعداد بھی پہلی دفعہ 20 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 65 اور اس سے زائد عمر کی 20.12 ملین خواتین ملک کی کُل خواتین کا 31 فیصد ہیں

Print Friendly, PDF & Email
حصہ