اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی

204

 اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔

وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی گئی۔ وزیر خزانہ اسد عمر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ غریب صارفین پر کم از کم بوجھ ڈالا گیا ہے، جبکہ امیر ترین طبقے کیلئے گیس قیمتوں میں زیادہ اضافہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گیس قیمتوں کے سلیب میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے اور ایل پی جی کی درآمد پرٹیکس کم کرکے 10 فیصد کردیا گیا ہے۔وزیر خزانہ نے بتایا کہ درآمدات سے ایل پی جی کی قیمت میں کمی ہوگی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ