سی پی او‘احساس مقامات مہمانوں کے داخلے پر پابندی

49

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی جی سندھ نے سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) میں حساس مقامات تک جانے والے مہمانوں کے داخلے پر پابندی لگادی ،مہمانوں کو صرف استقبالیہ کمرے تک رسائی حاصل ہوگئی جہاں وہ متعلقہ افسران سے ملاقات کر سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق نئے آئی جی سندھ کلیم امام نے سینٹرل پولیس آفس میں تبدیلی کا آغاز کردیا ہے، اس حوالے سے انہوں نے سینئر افسران کو پابندکردیا ہے کہ مہمانوں کو استقبالیہ کمرے تک محدود رکھا جائے،حکم نامے کے مطابق سی پی او میں کام کرنے والے افسران مہمانوں سے انکے اپنے کمرے میں ملاقات کے بجائے مہمانوں کے لیے بنائے گئے استقبالیہ کمرے میں ملاقات کریں گے جبکہ مہمانوں کے لیے چائے اور کھانے کا انتظام بھی اسی مقام پر کیا جائے گا ، متعلقہ افسر اپنے مہمان سے چائے خانے میں ہی ملاقات کرے گا۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سی پی او میں پولیس افسران مہمانوں سے گھنٹوں گپ شپ کیا کرتے تھے یا عمارت کے حساس مقامات میں گھومتے پھرتے نظر آتے تھے تو جس کے سبب اہم معلومات اور خفیہ دستاویزات کے غائب ہونے کا بھی خطرہ رہتا تھا ، دفترمیں ہی کھانے اور چائے کا دوربھی چلتا تھا، ذرائع کا کہنا ہے کہ افسران کام کرنے کے بجائے اپنے دفاتر میں بیٹھ کرخوش گپیوں میں مصروف نظر آتے تھے اور سائلین کو گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا تھا، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئی جی سندھ نے پولیس کے سینئرافسران سے مشاورت کے بعد حکم نامہ جاری کیا ہے۔جس عمل کرنا تمام افسران کے لیے لازم ہوگا ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.