آئی جی کا اسپیشل سیکورٹی یونٹ ہیڈکوارٹرکا دورہ،پیشہ ورانہ معیار کی تعریف

44

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے اسپیشل سیکورٹی یونٹ سندھ پولیس کے پیشہ ورانہ معیار، انتظام و انسداد دہشت گردی آپریشنز کے سلسلے میں کیے جانے والے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے ہفتے کے روز اسپیشل سیکورٹی یونٹ ہیڈ کوارٹر کے مختلف شعبوں کا دورہ کرتے ہوئے کیا ۔ ڈی آئی جی پی سیکورٹی مقصود احمد اور کمانڈنٹ اسپیشل سیکورٹی یونٹ سندھ پولیس مقدس حیدر نے بتایا کہ ایس ایس یو میں ملک کی پہلی اسپیشل ویپنس اینڈ ٹیکٹکس ٹیم (S.W.A.T) قائم کردی گئی ہے جو اعلیٰ معیار کے تربیت یافتہ کمانڈوز، جدید اسلحہ ، مواصلاتی نظام سے لیس ہیں اور 24گھنٹے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے تیار رہتی ہے ، ڈی آئی جی پی سیکورٹی مقصود احمد نے مزید بتایا کہ یونائیٹڈ کنگڈم ایکریٹیڈیشن سسٹم UKAS برطانیہ کی جانب سے بین الاقوامی معیار کے مطابق دہشت گردی آپریشنز ، اہم تنصیبات اور اہم شخصیات کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کے بین الاقوامی معیار رکھنے پر ایس ایس یو کو ISO سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا ہے جو کہ ملک میں قانون نافذ کرنے والے پہلے ادارے کو دیا گیا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.