برقع پہن کر لوٹ مار کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

33

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سرسید پولیس نے برقع پہن کر لوٹ مار کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی ، گرفتار ہونے والے ملزمان پولیس سے بچنے کیلیے ایک ملزم برقع پہن کر اپنے ساتھی کے ساتھ بیٹھ جاتا تھا تاکہ پولیس کی گرفت میں نہ آسکے۔ تفصیلات کے مطابق سرسید پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان انیس اور بابر حسین کو گرفتار کر کے اسلحہ موٹر سائیکل برآمد کرلی، پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم انیس اپنے ساتھی بابر حسین کے ساتھ موٹر سائیکل پر برقع پہن کر شہر کے مختلف علاقوں میں شہریوں سے پتا پوچھنے کے بہانے روکتا اور اسلحہ دکھا کر لوٹ مار کرکے فرار ہوجاتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.