رینجرز اورپولیس کی مشترکہ کارروائیاں‘38 ملزمان گرفتار

31

کراچی (اسٹاف رپورٹر)رینجرز اور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہو ئے 38ملزمان کو گرفتار کرلیا ،گرفتار شدگان میں ڈکیت، منشیات فروش اور جعلی اور مضر صحت تیل تیار کرنے والے ملزمان بھی شامل ہیں ،تفصیلات کے مطابق رینجرز نے شارع فیصل کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے گیارہ ملزمان عدنان حسین عرف ادو ، شہاب رزاق ، نور محمد ، شیخ عمر ، اختر ، اعلی نظر ، بن گل ، خدائے نظر ، ظریف ، برات اور عبدالولی کو گرفتار کرلیا، گرفتار ہونے والے ملزم عدنان حسین عرف ادو ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے ، گرفتار ہونے والے ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے ، آرام باغ پولیس نے کارروائی کرتے ہو ئے 2اسٹریٹ کرمنل ناظر حسین اور اکبر کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا، ملزمان منشیات کے عادی ہیں ،پاک کالونی پو لیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث 3ملزمان زیشان،راحیل اور شعیب کو گرفتار کر کے اسلحہ موٹر سائیکل برآمد کرلی ،عزیز بھٹی پولیس نے 2منشیات فروش انیل اور آصف کو گرفتار کرلیا ،گڈاپ سٹی پولیس نے کوچی کیمپ کے قریب سے منشیات فروش بابا جان کو گرفتار کرلیا ،اورنگی ٹا?ن پولیس نے منشیات فروش ایوب کو گرفتار کر کے ایک کلو چرس برآمد کرلی ،شارع فیصل پولیس نے 3اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ،کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا ،پی آئی بی کالونی پولیس نے عیسی نگری سے منشیات فروش عباس مسیح کو گرفتار کر کے 2کلو چرس برآمد کرلی، ابراہیم حیدری پولیس نے 28 اگست کو نجی ٹی وی اسٹاف سے لوٹ مار میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کر کے 5 پستول 2موٹر سائیکل اور دیگر سامان برآمد کرلیا ،جمشید کوارٹر پولیس نے 12ستمبر کو نجی وی کے رپورٹر سے لوٹ مار کرنے والے 2 ملزمان فیضان اور امجد کو گرفتار کر کے اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان برآمد کرلیا ، بن قاسم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان گل حسن ، بلال بشیر ، فضل داد اور محمد عالم کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 28 ہزار لیٹر سے زائد سویا بین آئل برآمد کرلیا، ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ