نیب کاقومی ادارہ برائے امراض قلب پرپھر چھاپا

34

کراچی (اسٹاف رپورٹر)قومی احتساب بیورو(نیب)کی ٹیم نے ایک بار پھر کراچی میں واقع قومی ادارہ برائے امراض قلب پر چھاپا مارکارروائی کی ۔ہفتے کے روز نیب کی پانچ رکنی ٹیم نے این آئی سی وی ڈی میں چھاپا مارا اور جنرل اور پرائیویٹ او پی ڈی کی انتظامیہ سے ریکارڈ طلب کر لیا۔نیب قومی ادارہ برائے امراض قلب میں خوردبرد کی تحقیقات کر رہا ہے۔کزشتہ روز بھی نیب کی ٹیم نے این آئی سی وی ڈی میں چھاپا مار کر عارضی ملازمین سے متعلق تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا تھا۔نیب کی پانچ رکنی ٹیم نے این آئی سی وی ڈی کی ایڈمنسٹریشن، او پی ڈی اور ہیومن ریسورس(ایچ آر)بلاک کے ریکارڈ کا بھی معائنہ کیا اور مطلوبہ دستاویزات قبضے میں لے لیں تھی۔قومی ادارہ برائے امراض قلب کے ملازمین نے بھی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کے لیے نیب کو کئی بار درخواستیں دی تھیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ