حکومت نرسنگ کا شعبہ تباہ کرنے پرتلی ہے‘ینگ نرسز ایسوسی ایشن

27

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ینگ نرسز ایسوسی ایشن کراچی کے صدر امجدخان نے کہاہے کہ سندھ حکومت حصوصاً محکمہ صحت سندھ نے جس طرح ڈائریکٹوریٹ نرسنگ میں من پسند افراد کونوازنے کاسلسلہ رکھاہواہے اس سے یہ بات صاف واضح ہوتی ہے کہ موجودہ حکمرانوں کونرسز مسائل سے کوئی بھی اپنی پسند نہ پسند کی بھینٹ چڑھاکراس شعبے کومزید تباہی کی طرف دھکیل رہے ہیں جوکسی المیہ سے کم نہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈاکٹر رتھ کے ایم پاؤ سول اسپتال میں ینگ نرسز ایسوسی ایشن کراچی کے تمام اسپتالوں کے ذمے داروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔امجد خان نے مزیدکہاکہ مرکز کی طرف سے جواحتجاجی کی کال ملی ہے ان شاء اللہ کراچی کی تمام نرسز اپنی قیادت کی امیدوں پرپورااتریں گی اوراپنے جائز حقوق کے حصول کے لیے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی۔اس موقع پرجنرل سیکرٹری ہیرالعل نے تمام اسپتالوں کے ذمے داروں سے کہاکہ وہ ہنگامی طور پرمیٹنگ کاسلسلہ شروع کریں اوراحتجاج کے حوالے سے نرسز میںآگاہی مہم شروع کریں کیونکہ اس بار ہم سندھ حکومت کوواشگاف الفاظ میں بتاناچاہتے ہیں کہ نرسز اب بیدار ہوچکی ہیں اوروہ اپنے جائز حق سے کسی بھی صورت دستبردار نہیں ہوگی۔اس موقع پرانہوں نے ڈاکٹررتھ کے ایم پاؤ سول اسپتال کراچی کی یونٹ کااعلان بھی کیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.