وزیر اعظم آزاد کشمیر کا واپڈا ہاؤس کا دورہ‘ ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ

36

لاہور(اے پی پی ) وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر راجا محمد فاروق حیدر خان نے واپڈا ہاؤس کا دورہ کیا اور چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم کو آزاد جموں و کشمیر میں واپڈا پروجیکٹس کے تحت جاری ترقیاتی اسکیموں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ چیئرمین واپڈا نے نیلم جہلم پروجیکٹ کے تحت جاری ترقیاتی اسکیموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کا اعادہ کیا ۔ انہوں نے وزیر اعظم کو یقین دلایا کہ نوسیری سے ڈاؤن اسٹریم میں تحفظ ماحول اور پینے کے پانی کی ضروریات کو ماحولیاتی مطالعات کی سفارشات کے مطابق پانی کا اخراج جاری رہے گا۔ وزیر اعظ�آزاد جموں و کشمیر کو بتایا گیا کہ آزاد جموں و کشمیر کی حکومت کے تحت جاری 22ترقیاتی اسکیموں کے لیے مختص رقم 2ارب 27کروڑ روپے سے بڑھا کر5 ارب 23کروڑ روپے کردی گئی ہے جبکہ واپڈاان ترقیاتی اسکیموں کی تکمیل کے لیے بھرپور معاونت فراہم کررہا ہے۔اس موقع پر وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر نے قومی اہمیت کے حامل نیلم جہلم پروجیکٹ کے چاروں یونٹ کی کامیاب تکمیل اور ان چاروں یونٹ سے بجلی کی پیداوار شروع ہونے پر واپڈا کو مبارک باد دی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ پروجیکٹ پاکستان اور آزاد جموں وکشمیر کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ملاقات کے دوران نیلم جہلم پروجیکٹ کے تحت کمیونٹی ڈیولپمنٹ اسکیموں پر پیش رفت کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ مذکورہ اسکیموں کی بروقت تکمیل کے لیے تمام فریقین بھرپور کوششیں کریں گے۔اس موقع پر وفاقی حکومت ، آزاد جموں و کشمیر کی حکومت اور واپڈا کے درمیان سہ فریقی معاہدے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم آزاد کشمیر

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.