شہر میں جرائم عبوری حکومت کی پالیسی کا نتیجہ ہیں،پی پی ترجمان

54

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر مرتضی وہاب نے نامزد اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہاہے کہ عبوری حکومت کی ناکام داخلہ پالیسی نے اسٹریٹ کرائمز میں اضافہ کیا۔ سندھ پولیس کے جوان اور افسران شمیم نقوی کی جماعت کے اتحادیوں کے نشانے پر رہے ہیں۔ جہاں پی ٹی آئی نے قدم رکھا
وہاں دہشت گردوں کو آزادی نصیب ہوئی، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان جیل سے فرار کے واقعات پر کب لب کشائی کی جائے گی؟ ڈی پی او قصور رضوان گوندل کے ساتھ جو پی ٹی آئی نے کیا وہ راز کی بات نہیں ہے۔مرتضی وہاب نے کہاکہ سندھ پولیس نے تاریخ کا مشکل ترین آپریشن کیا۔ پنجاب میں سیاسی بنیادوں پر پولیس کے تبادلے کرنے والے اپنے گریبان میں جھانکیں۔ انہوں نے کہا کہ عبوری حکومت نے افسران کے غلط تبادلے کر کے داخلہ امور کو غلط سمت ڈالا۔صوبائی مشیر نے کہاکہ سندھ پولیس شہر میں جرائم کی روک تھام کے لیے دن رات مصروف عمل ہے۔ دہشت گردوں کوحکومتی امداد دینے والے سندھ پولیس پر تنقید سے باز رہیں۔ سندھ پولیس کے حوصلے پست نہیں کیے جاسکتے۔
پی پی ترجمان

Print Friendly, PDF & Email
حصہ