راولپنڈی: 2ملزمان پولیس کی فاتحانہ فائرنگ کے دوران فرار ہوگئے

31

راولپنڈی(آن لائن)تھانہ کینٹ کے علاقے صدر میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہونے کے شبہے میں 2موٹر سائیکل سواروں کو حراست میں لینے کے بعد پولیس اہلکار کی فاتحانہ فائرنگ کے دوران ملزم موٹر سائیکل سمیت فرارہو گیا،تعاقب میں کی جانے والی پولیس اہلکارکی فائرنگ سے دوسرا اہلکار گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا ،جسے فوری طور
پراسپتال منتقل کردیا گیا، ابتدا میں پولیس ملزمان کے ساتھ دو طرفہ فائرنگ کا دعویٰ کرتی رہی لیکن سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وڈیو نے پولیس کا بھانڈا پھوڑ دیا۔پولیس نے کے ایف سی چوک میں ناکے کے دوران موٹر سائیکل پر سوار 3 نوجوانوں کو روکا،جن کی تلاشی کے دوران 2نوجوانوں سے پستول برآمد ہوئے،جنہیں حراست میں لے کر پولیس اہلکار پیدل تھانے منتقل کر رہے تھے کہ اس دوران شہریوں کی جانب سے واقعے کی وڈیو بنائے جانے کے دوران ایک اہلکار نے ملزم پکڑے جانے کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کی، پولیس اہلکاروں کو جشن مناتے دیکھ کر ملزم موقع ملتے ہی موٹر سائیکل سمیت فرار ہو گیا ،جس پر پولیس اہلکاروں نے بھاگ کر اسے پکڑنے کی کوشش کی، اس دوران فائرنگ کرنے والے اہلکار نے دوبارہ سیدھے فائر کیے تاہم گولی اس کے اپنے ہی ساتھی شفیق نامی اہلکار کو لگ گئیاور وہ زخمی ہو گیا،جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا جب کہ پولیس نے زیر حراست ملزم زین علی کو تھانے منتقل کر دیا ۔
ملزم فرار

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.