اشتہاری جاری کرینگے نہ ہی پرنٹ میڈیا مرنے دینگے ، وزیر اطلاعات

50

 

اسلام آباد،لاہور (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چودھری فواد حسین نے کہا کہ سعودی عرب نے پاکستانی فلموں اور ڈراموں کی نمائش کی اجازت دے دی ہے۔ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ اگلے دو سالوں میں فلم انڈسٹری کو نمایاں منافع بخش صنعت میں تبدیل کیا جائیگا۔انہوں نے اوور سیز پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ فلم و ڈرامہ صنعت میں سرمایہ کاری کریں ۔انہوں نے اوور سیز پاکستانیوں کو یقین دہانی کرائی کہ انہیں مایوس نہیں کیا جائیگا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اگلے چھ ماہ میں پی ٹی وی اسپورٹس،نیوز اور ہوم چینلز کو اپ گریڈ کیا جائیگا۔علاوہ ازیں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ حکومت بہت جلد نئی ڈیجیٹل پالیسی لا رہی ہے‘ میڈیا کو جدید ٹیکنالوجی اور سہولیات سے آراستہ کرینگے، پی ٹی وی ‘ریڈیواور
انفارمیشن اکیڈمیز کو ضم کر کے ا سٹیٹ آف دی آرٹ میڈیا یونیورسٹی بنائی جائیگی‘ڈی ٹی ایچ لائسنس کے حوالے سے پیش رفت ہوئی ہے‘صحافیوں کو ہیلتھ کارڈز جاری کیے جائینگے جس پر کام ہو رہا ہے،اشتہارات سے حکومتی اجارہ داری ختم کی جا رہی ہے،وہ ہفتہ کے روز پی ٹی وی لاہورکے د ورہ کے موقع پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ اور پنجاب یونین آف جرنلسٹ کے وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔وفد میں صدر پی ایف یو جے رانا عظیم‘سلمان غنی‘حبیب اکرم‘عمران خان‘شہزاد بٹ‘آصف بٹ‘عامر سہیل‘شاہد چودھری‘حافظ عبدالودود و دیگر شامل تھے۔انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے لیے پی کے کی طرز پر ہیلتھ کارڈز جا ری کیے جائینگے جس سے سالانہ ساڑھے پانچ لاکھ روپے تک کا مفت علاج کروایا جا سکے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت اشتہارات سے حکومتی اجارہ داری ختم کرنا چاہتی ہے اور ہم گزشتہ حکومتوں کی طرح اربوں کے اشتہارات تو نہیں دے سکیں گے تاہم پرنٹ میڈیا کو مرنے بھی نہیں دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ویج بورڈ ایوارڈ کیلیے تین ججز کے نام بھجوا دیے گئے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے تاکہ ون ونڈو آپریشن کی طرز پر تما م مسائل کا حل ایک ہی جگہ پر موجود ہو‘ قبل ازیں وفاقی وزیر سے پی ٹی وی یونین کے عہدیداروں نے ملاقات کی اور مسائل آگاہ کیا جس پر وفاقی وزیر نے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
وزیر اطلاعات

Print Friendly, PDF & Email
حصہ